کوئٹہ (سید سردار محمد خوندئی): رخشان ڈویژن کے کمشنر اسداللہ کاکڑ کے مبینہ اغوا کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ کوئٹہ سے خاران جا رہے تھے کہ برشونکی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے انہیں مبینہ طور پر اغوا کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد اسداللہ کاکڑ کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے، جبکہ بعد ازاں انہیں لہجے کے علاقے کی جانب جاتے ہوئے دیکھے جانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
واقعے سے متعلق تاحال متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔ تاہم بعض ذرائع نے واقعے کی اطلاع کی تصدیق کا دعویٰ کیا ہے۔
اسداللہ کاکڑ کے مبینہ اغوا اور ان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔
واقعے کی سرکاری تصدیق، متعلقہ حکام کے مؤقف اور مزید معلومات کا انتظار ہے۔
