زیارت کراس کسٹم ہاؤس اور پولیس تھانے پر مسلح حملہ 5 اہلکار جاںبحق، 7 زخمی، درجنوں گاڑیاں نذرِ آتش
کوئٹہ( سید سردار محمد خوندئی )
گزشتہ شب بلوچستان کے حساس مقام زیارت کراس پر نامعلوم مسلح افراد نے کسٹم ہاؤس اور پولیس تھانے پر بڑا حملہ کیا۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے رات کی تاریکی میں اچانک حملہ کر کے کسٹم ہاؤس کی عمارت، لیویز تھانے اور وہاں کھڑی درجنوں چھوٹی بڑی گاڑیوں کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں پورا احاطہ شعلوں کی لپیٹ میں آ گیا۔
اس حملے کے نتیجے میں5 اہلکار جاں بحق جبکہ 7 اہلکار زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز جاں بحق ہونے والے افراد کے نام
ضیاء اللہ حوالدار سمیع اللہ نائیک نوروز نائیک شکیل سپاہی سجاول
زخمی ہونے والے اہلکاروں کے نام حوالدار جہانگیر نائیک سردار نائیک شبیر سپاہی انور سپاہی حکمت سپاہی عاشق سپاہی غلام رسول بتایا گیا ہے
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم ہاؤس میں تحویل میں لی گئی گاڑیوں کے جلنے سے اربوں روپے مالیت کا مالی نقصان ہوا ہے۔
واقعے کے فوراً بعد فائر بریگیڈ، ضلعی انتظامیہ اور امدادی اداروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ واقعے کی حتمی وجوہات اور مکمل تفصیلات کے حوالے سے تاحال سرکاری اعلامیہ جاری نہیں
ہوا، جس کا انتظار ہے۔



