جیرڈ کشنر، خلیجی سفارت کاری اور اقتدار کا احتساب

اقتدارکے پردے

اقتدارکے پردے   ریاستوں کی تاریخ میں بعض فیصلے معاہدوں کی روشن سطروں میں دکھائی دیتے ہیں،اور بعض کاسراغ ان ملاقاتوں سے ملتاہے جن کی رودادسرکاری دفترتک نہیں پہنچتی۔پہلی صورت میں مؤرخ دستخط،تاریخ اورمتن سامنے رکھتاہے۔دوسری صورت میں اسے گواہیوں ،مالی ریکارڈاورفیصلوں کی ترتیب سے کام لیناپڑتاہے۔ ڈونلڈٹرمپ کے پہلے عہدِصدارت میں ان کے داماداورسینئرمشیرجیرڈکشنزکو مشرقِ وسطیٰ کی سفارت کاری میں جومقام ملا،اس کی تاریخ انہی دونوں سطحوں پر لکھی جارہی ہے۔ایک سطح پرمعاہداتِ ابراہیم،خلیجی بحران اور وائٹ ہاؤس کی علانیہ ملاقاتیں ہیں۔دوسری سطح پرتحقیقاتی صحافی میتھیوکول کے وہ دعوے…

Read More