رواں تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات ہمارے مستقبل ہے، ڈاکٹر عبدالصادق خان اچکزئی
رواں تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات ہمارے مستقبل ہے۔ ڈاکٹر عبدالصادق خان اچکزئی
پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کے اساتذہ اور والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ عبدالقدوس اچکزئی
چمن سید سردار محمد خوندئی ) گزشتہ روز چمن گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول چمن میں ایک شاندار تعلیمی تقریب منعقد کا انعقاد کیا گیا تقریب اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی کے تعلیمی وژن اور نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کے مشن کے تحت ضلع چمن کے ٹاپ ٹونٹی طلباء و طالبات کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب ڈسٹرکٹ چمن ایجوکیشن آفیسر عبدالقدوس خان اچکزئی نے باقاعدہ انعقاد کیاگیا جس کا مقصد نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی ان کی علمی کامیابیوں کو سراہنا اور دیگر طلباء و طالبات کو بھی محنت و لگن کے ذریعے آگے بڑھنے کی ترغیب دینا تھا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ممتاز معالج اور چائیلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر عبدالصادق خان اچکزئی تھے۔ تقریب اسٹیج سیکرٹری کے فرائض اسسٹنٹ ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر حافظ عبدالاحد نے سر انجام دیا۔ تقریب سے ڈاکٹرعبدالصادق خان اچکزئی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چمن عبدالقدوس خان اچکزئی عبدالجبّار مخلص۔ حاجی سرور خان اچکزئی۔ وائس پرنسپل حاجی سرور خان اچکزئی۔ سردار عبدالوہاب اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب میں طلباء و طالبات کی شاندار کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوموں کی ترقی تعلیم سے وابستہ ہے، اور ایسے ذہین و محنتی طلباء و طالبات ہی مستقبل میں علاقے اور ملک کا روشن نام بنیں گے۔ انہوں نے اسپیکر بلوچستان کے تعلیمی وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی تعلیم اور تربیت پر خصوصی توجہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
تقریب کے اختتام پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں اسناد اور انعامات بھی تقسیم کیے گئے، جبکہ شرکاء نے اس اقدام کو تعلیمی میدان میں ایک مثبت اور حوصلہ افزا پیش رفت قرار دیا۔