0

اسسٹنٹ کمشنر عدنان بشیر وڑائچ منڈی بہاؤالدین میں انسداد تجاوزات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب، بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

نائب صدر حبیب بینک (ر) چوہدری بشیر احمد کاہنہ کے بہادر بیٹے اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین عدنان بشیر وڑائچ، ڈسٹرکٹ کمانڈر پیرا فورس منڈی بہاؤالدین تابش مکمتی نے منڈی بہاؤالدین میں بازار کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے منڈی کی مجموعی صورتحال، ٹریفک کی روانی اور عوام کی سہولت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے تاجر برادری سے بھی ملاقات کی اور شہر میں بڑھتی ہوئی تجاوزات کے معاملے پر تفصیلی اور بامقصد بات چیت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تاجروں کو واضح پیغام دیا کہ تجاوزات نہ صرف پبلک ٹرانسپورٹ میں رکاوٹ ہیں بلکہ بازار کی خوبصورتی اور کاروباری ماحول کو بھی بری طرح متاثر کرتی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ اپنی دکانوں کے سامنے غیر قانونی تعمیرات، فٹ پاتھوں پر رکھی گئی اشیاء اور تجاوزات کو رضاکارانہ طور پر ہٹا دیں تاکہ کسی بڑے آپریشن کی ضرورت نہ پڑے۔ تاجر برادری نے بھی اسسٹنٹ کمشنر کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ صفائی، کشادہ سڑکیں اور بازار کے بہتر ماحول سے نہ صرف کاروبار میں بہتری آئے گی بلکہ شہریوں کو حقیقی سہولت بھی میسر آئے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر عدنان بشیر وڑائچ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا مقصد کاروبار بند کرنا نہیں بلکہ شہر کی بہتری ہے، اس سلسلے میں تاجروں کا تعاون بہت ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی حکمرانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ اجلاس خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوا جس کے کمیٹی بازار میں تجاوزات کے خاتمے اور عوامی سہولیات کی بحالی میں مثبت نتائج برآمد ہونے کی امید ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں