0

وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ پیر سید عمران احمد شاہ کی اپنے آفس میں سی ای او یوتھ ورلڈ سپورٹس کمانڈر آفتاب اقبال سے ملاقات

(Publish from Houston Texas USA)

(بذریعہ: طیب حبیب خان بیورو چیف ساہیوال ڈویژن)

سی ای او یوتھ ورڈ سپورٹس کمانڈر(ر) آفتاب اقبال نے وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ پیر سید عمران احمد شاہ سے ان کے افس میں ملاقات کی پیر سید عمران احمد شاہ نے کمانڈر آفتاب اقبال کو اپنے آفس میں خوش امدید کہا اس ملاقات کا مقصد یوتھ ورلڈ سپورٹس کے منشور اور مستقبل کے پروگرامز سے متعلق آگاہی دینا تھا اس موقع پر کمانڈر افتاب سی ای او یوتھ ورلڈ سپورٹس نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ یوتھ ورلڈ سپورٹس کے زیر اہتمام بہت سے سکولوں اور کالجوں میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا اس کے علاوہ مختلف شہروں میں ہاکی اور دیگر کھیلوں مقابلوں کا انعقاد کیا گیا اس کے علاوہ کھلاڑیوں کے لیے فلاح و بہبود کے مختلف پروگرام پر کام جاری ہے اور اس بات کو ملحوظ خاطر رکھا جا رہا ہے کہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ گراؤنڈز کی طرف راغب کرنے کے لیے پروگرام ترتیب دیے جائیں تاکہ نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں سے بچایا جائے اور ان کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ان کے اندر موجود ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے لا کر پاکستان کے لیے روشن ستارے بن سکیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ قریب اور نادار کھلاڑیوں کے لیے اور سپیشل بچے جن کی جسمانی کمزوریاں ہیں لیکن وہ بہترین کرکٹ اور ہاکی کھیل سکتے ہیں ان کے ٹیلنٹ کو سپورٹ کرنے کے لیے کے لیے سرائے فلاحی پروگرامز کو ترتیب دیا جائے تاکہ وہ اپنے والدین کے علاوہ معاشرے کا فعال حصہ بن سکیں اس موقع پر وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ پیر سید عمران احمد شاہ نے ساتھ تمام بات دلچسپی کے ساتھ سنی اور کہا کہ وہ جلد ہی اس سلسلے میں دوبارہ میٹنگ کریں گے اور کھیلوں کہ انعقاد کے سلسلہ میں آئندہ کا لائے عمل بھی طے کریں گے۔اس موقع پر کمانڈر ریٹائرڈ افتاب اقبال سی ای او یوتھ ورلڈ سپورٹس نے ان کا شکریہ ادا کیا جلد ہی دوبارہ میٹنگ کے پروگرام کے پروگرام کا عندیہ دینا خوش آئند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں