0

پنجاب بار کونسل کے نومنتخب ممبر مہر قطب الدین طارق ایڈووکیٹ کے اعزاز میں نیویارک چیمبر آف کامرس سمال بزنس کارپوریشن کے چیئرمین سید علمدار حسین شاہ بخاری نے مقامی ہوٹل میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا۔

(ہیوسٹن ٹیکساس USA سے شائع)

(بذریعہ: طیب حبیب خان بیورو چیف ساہیوال ڈویژن)

تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل کے نومنتخب ممبر مہر قطب الدین طارق ایڈووکیٹ کے اعزاز میں چیئرمین نیویارک چیمبر آف کامرس سمال بزنس کارپوریشن سید علمدار حسین شاہ بخاری نے مقامی ہوٹل میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا۔ ظہرانے میں پنجاب بار کونسل کے نومنتخب ممبر مہر قطب الدین طارق کا شاندار استقبال کیا گیا جہاں سید علمدار حسین شاہ نے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور پنجاب بار کونسل کے الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے مہم کو بہترین انداز میں چلانے، وکلاء سے رابطہ کرنے اور وکلاء کی حمایت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ اس پر وقار تقریب میں صدر ڈسٹرکٹ بار ساہیوال ملک سعید سگلہ ایڈووکیٹ، ابراہیم دانیال بشپ آف ساہیوال، سابق صدر پریس کلب رانا جاوید نثار، سابق چیئرمین پریس کلب عزیز الحق گورایہ، شیخ طارق سجاد ایڈووکیٹ، سیکرٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ بار ساہیوال اور بیورو چیف ڈیلی فرنٹ لائن ممبر پریس کلب ساہیوال، سابق صدر بلال خان، ساہیوال کے سابق صدر بلال خان سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر کامرس شیخ بشارت، سابق صدر چیمبر آف کامرس شیخ فیصل اکرام، صاحبزادہ اورنگزیب حسن ایڈووکیٹ، سینئر صحافی طیب حبیب خان، سابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ساہیوال مہر سلمان قطب ایڈووکیٹ، سابق نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ساہیوال رانا عمران شبیر ایڈووکیٹ نے شرکت کی اور پنجاب کونسل کے نئے منتخب ہونے والے ممبر قطب الدین کو مبارکباد دی۔ کامیابی اس موقع پر ممبر پنجاب بار کونسل مہر قطب الدین طارق نے نیویارک چیمبر آف کامرس سمال بزنس کارپوریشن کے چیئرمین سید علمدار حسین شاہ بخاری کی طرف سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے شاندار ظہرانے پر شکریہ ادا کیا اور ظہرانے میں موجود مہمانوں بشمول وکلاء، تاجروں اور پریس کلب کے ممبران کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں