0

میرا سوہنا فیصل آباد: دسمبر میں ثقافتی میگا ایونٹس کی تیاریاں شروع

(از میاں افتخار احمد)

پینٹنگ، فوٹوگرافی، ڈرامہ، میوزک، قصہ گوئی، کھیلوں اور فوڈ فیسٹیول سمیت رنگارنگ تقریبات کا اعلان

فیصل آباد : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق فیصل آباد کی ثقافت کو فروغ دینے اور شہریوں کو مقامی تہذیب سے روشناس کرانے کے لئے ’’میرا سوہنا فیصل آباد‘‘ کے عنوان سے دسمبر میں میگا ایونٹس کے انعقاد کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور اس سلسلے میں کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جہاں مختلف محکموں اور اداروں کے نمائندوں نے تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی جبکہ بتایا گیا کہ ’’میرا سوہنا فیصل آباد‘‘ کے تحت پینٹنگز، ڈیجیٹل فوٹوگرافی اور ہینڈی گرافٹس کے مقابلے ہوں گے، اسی کے ساتھ مصوری، شارٹ ڈرامہ، میوزک شوز، لٹریری سیشنز اور قوالی نائٹ کا شیڈول ترتیب دیا جا رہا ہے اور شہر کی تاریخ پر لکھی گئی کتابوں کی نمائش، فیصل آباد قصہ گوئی، بچوں کے لئے میلے، کھیلوں کے بڑے مقابلے، پھولوں کی نمائش، ہیرٹیج پروموشن، فوڈ فیسٹیول اور محلہ سجاؤ ایونٹ بھی میلے میں شامل ہوں گے جبکہ کمشنر نے ہدایت کی کہ شہریوں کی بھرپور شمولیت یقینی بنانے کے لئے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور اجلاس میں تشکیل دی گئی تمام سب کمیٹیوں نے اپنے اپنے ایونٹس کی تفصیلات پیش کیں جن میں ایڈیشنل کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز/ڈائریکٹر فیصل آباد آرٹس کونسل، ڈویژنل سپورٹس آفیسر، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، ویمن چیمبر آف کامرس کی صدر، جی سی یونیورسٹی، مختلف کالجز اور دیگر محکموں کے افسران شریک تھے اور مشترکہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ’’میرا سوہنا فیصل آباد‘‘ کو شہر کی شناخت بنانے اور عوام کو ثقافتی سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں