راجہ محمد ایوب
ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ کورٹ منڈی بہاؤالدین میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات اور ڈی پی او سید عبدالرحیم شیرازی کی زیر نگرانی ایک فرضی مشق کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس فورس نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے بہترین پریکٹس کا مظاہرہ کیا جس کا مقصد عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا اور رسپانس سسٹم کو مزید موثر بنانا تھا۔ ریسکیو 1122، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور سکیورٹی برانچ نے فرضی مشق میں حصہ لیا۔ اس سرگرمی کا بنیادی مقصد تمام اداروں کے درمیان باہمی رابطے، رابطہ کاری اور تعاون کو مزید مضبوط بنانا تھا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور موثر ردعمل کو یقینی بنایا جا سکے۔
