0

محمود خان اچکزئی کی فاٹا لویہ جرگہ کی تقریب میں شرکت

( بیورو چیف پشاور ڈویژن۔ شاہین شاہ)
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی چیئرمین، تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے سربراہ اور نامزد اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے انضمام مخالف تحریک فاٹا لویہ جرگہ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ وہ اس موقع پر اسٹیج پر موجود رہے اور سیاسی و قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں بھی کیں۔

تقریب میں فاٹا کے نمائندوں، مشران اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ شرکاء نے قبائلی عوام کے آئینی و سیاسی حقوق کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فاٹا کے عوام کو ان کے جائز حقوق دیے جائیں۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق محمود خان اچکزئی کی شرکت قبائلی علاقوں کی نمائندگی کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اچکزئی کی موجودگی فاٹا کے مسائل کو قومی سطح پر اجاگر کرنے اور آئینی بالادستی کی جدوجہد میں ایک نئے مرحلے کا آغاز ثابت ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں