0

کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت کمشنر آفس میں سرکاری اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور نظام کی خامیوں کو دور کرنے کے لیے ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

(منجانب: طیب حبیب خان بیورو چیف ساہیوال ڈویژن)

کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر کرنے اور نظام کی خامیوں کو دور کرنے سے ہی عوام کے مسائل حل ہوں گے، اس لیے افسران ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دیں تاکہ عام آدمی کی مشکلات دور ہوں۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں ڈویژنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں آر پی او محبوب رشید، ڈپٹی کمشنرز شاہد محمود، احمد عثمان جاوید، آصف رضا، ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر الرحمان، ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی اور ڈویژنل و ضلعی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اداروں میں بدعنوانی کی شکایات کے خاتمے کے لیے قابل عمل تجاویز دی جائیں تاکہ ان کو دور کیا جا سکے اور اداروں میں بہتری لائی جا سکے۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے ڈپٹی کمشنرز پر زور دیا کہ وہ عوام کی رہنمائی اور درست معلومات کی فراہمی کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے لیے آگاہی مہم بھی شروع کریں تاکہ اس کے استعمال کے منفی رجحان کو روکا جا سکے۔ انہوں نے ساہیوال ڈویژن میں بجلی چوری کی روک تھام کے لیے جاری مہم میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ بجلی چوری کی نشاندہی کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان رابطے کو بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے تجاوزات کے خلاف کامیاب مہم پر متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ عارضی اور مستقل تجاوزات کی روک تھام کے لیے آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں