0

وزیر اعظم شہباز شریف غزہ جنگ بندی سمٹ میں شرکت کے لیے شرم الشیخ پہنچ گئے

وزیر اعظم شہباز شریف شرم الشیخ پہنچے جہاں ائیرپورٹ پر مصر کے وزیر برائے نوجوانان و کھیل ڈاکٹر اشرف سوبی، مصر میں پاکستان کے سفیر عامر شوکت اور دونوں ممالک کے اعلیٰ سفارتی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم شرم الشیخ امن اجلاس میں شرکت کریں گے جس کا مقصد غزہ میں جنگ بندی کو یقینی بنانا ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں