عاصم صدیقی واشنگٹن ڈی سی سے
واشنگٹن ڈی سی (نمائندہ خصوصی) — ایپنا فاؤنڈیشن کی فَال میٹنگ 2 سے 5 اکتوبر 2025 تک امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس موقع پر فاؤنڈیشن کے فلاحی منصوبوں کے لیے خصوصی فنڈ ریزر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
لیجنڈری مدام تحان سائمہ جہاں تقریب میں بطور فیچرڈ پریزنٹر شریک ہوں گی۔ ان کی پریزنٹیشن “سیونگ مدرز، سیونگ چلڈرن” کے عنوان سے ہوگی جس میں وہ ایپنا فاؤنڈیشن کے پہلے مادر اینڈ چائلڈ کلینک راولپنڈی پر روشنی ڈالیں گی۔ یہ منصوبہ ماؤں اور بچوں کی صحت کے لیے اہم سنگ میل سمجھا جا رہا ہے۔
ایپنا برٹش کولمبیا کے صدر ڈاکٹر ایم جمیل اختر بھی تقریب سے خطاب کریں گے، جبکہ فنڈ جمع کرنے کے لیے نیلامی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
ایپنا کی صدر ڈاکٹر ہمیرا قمر اور فَال میٹنگ کی چیئر ڈاکٹر ثمینہ قریشی کا کہنا ہے کہ یہ فنڈ ریزر ایپنا کے مشن کو مزید تقویت دے گا اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں فلاحی سرگرمیوں کو آگے بڑھائے گا۔



