0

دوحہ: وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف آج منعقد ہونے والی ہنگامی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے ایک روزہ سرکاری دورے پر دوحہ پہنچ گئے۔ یہ سربراہی اجلاس قطر پر اسرائیل کے حملے کی مذمت اور علاقائی امن و سلامتی پر اس کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے بلایا گیا ہے۔ اپنے قیام کے دوران وزیراعظم ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، فلسطینی صدر محمود عباس اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سمیت متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ اعلیٰ سطحی اجتماع میں 50 سے زائد سربراہان مملکت اور حکومت کی شرکت متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں