بیجنگ: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا بیجنگ کے ساؤتھ ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کی رکن محترمہ وانگ ہونگ نے استقبال کیا۔
پرتپاک استقبال شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ سربراہی اجلاس میں پاکستان کی شرکت کی اہمیت کو واضح کرتا ہے اور پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط سفارتی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
