راولپنڈی — اڈیالہ جیل کے باہر خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے بانی کی بہن علیمہ خان نے حکام پر الزام لگایا کہ وہ جھوٹی گواہیوں کی بنیاد پر پارٹی رہنماؤں کو سزائیں دے رہے ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کے بانی کے بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان جلد ہی پاکستان واپس آئیں گے اور سیاسی دباؤ سے بے خوف ہیں۔
علیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے پارٹی کو ہر قسم کے ریاستی جبر کا مقابلہ کرتے ہوئے متحد اور تحریک کے ساتھ پرعزم رہنے کی ہدایت کی ہے۔
