نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج سمندر کے قانون سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کے تحت سمندری حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور پائیدار استعمال سے متعلق قومی دائرہ اختیار سے باہر علاقوں کے سمندری حیاتیاتی تنوع (BBNJ معاہدہ) پر دستخط کئے۔
پاکستان نے ان مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا جس کی وجہ سے اس تاریخی معاہدے کو حتمی شکل دی گئی۔ دو بڑے مذاکراتی اجلاسوں کے دوران گروپ آف 77 اور چین کے چیئر کے طور پر خدمات انجام دیتے ہوئے، پاکستان نے ترقی پذیر ممالک کے مفادات کی بھرپور وکالت کی، مساوات اور انسانیت کے مشترکہ ورثے کے اصول کی پاسداری پر زور دیا۔
