0

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے آسٹریا کے خصوصی ایلچی کی ملاقات، پاک آسٹریا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر روشنی ڈالی

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پائیدار ترقی کے بارے میں اعلیٰ سطحی سیاسی فورم (HLPF) کے موقع پر آسٹریا کے چانسلر کے خصوصی ایلچی برائے عالمی امور پیٹر لانسکی سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آسٹریا تعلقات کے مثبت انداز پر اطمینان کا اظہار کیا اور دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے مواقع تلاش کیے، خاص طور پر تعلیم، سیاحت اور کاروبار جیسے شعبوں میں۔ مسٹر لاونسکی نے آسٹریا کی معیشت اور سماجی تانے بانے میں پاکستانی تارکین وطن کی گراں قدر شراکت کی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں