کوئٹہ( سید سردار محمد خوندئی بیوروچیف )
صوبائی حکومت محکمہ تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ لال جان جعفر
سیکرٹری تعلیم آف بلوچستان لال جان جعفر نے گزشتہ روز ایک مقامی اسکول میں شرکت کے بعد کوئٹہ وائس کے ایڈیٹر انچیف سید علی شاہ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں شرح خواندگی بڑھانے کے لئے خلوص نیت سے بلوچستان حکومت کوشش کر رہی ہے مگر اس کام کو مزید کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے ہمیں سب سمیت تمام قابل استعداد افراد نے کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ہمارے مستقبل کے بچے علم کی روشنی سے محروم نہ رہے پرائیویٹ سیکٹر میں بھی مخیر افراد کی کاوشوں کو سرہاتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اب بھی لاکھوں بچے اسکول نہیں جاتے اس بچوں کو اسکولوں میں داخل کرنے کے لئے مشترکہ عزم اور جدوجہد کی ضرورت ہے تاکہ بلوچستان کی بچے تعلیم سے محروم نہ رہے انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کی معیار کو بہتر بنانے کے لئے صوبائی سطح پر ہر ممکن کوشش جاری ہے اور رہیگا
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔