(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب ڈویژنل بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
منڈی بہاؤالدین فلاحی تقریب میں ضلعی حکومت اور لائنز کلب انٹرنیشنل کے اشتراک سے امدادی سامان کی تقسیم
عدیل حیدر چوہدری کی زیر صدارت ضلع کونسل ہال منڈی بہاؤالدین میں ضلعی حکومت اور Lions Clubs International کے اشتراک سے ایک شاندار فلاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر لائن عاطف علی وڑائچ، ڈسٹرکٹ گورنر لائنز کلب ڈاکٹر عارف مسعود، سینئر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالق داد چوہدری، بیورو چیف راجہ محمد ایوب، لائن میاں آصف شبیر، خواجہ عمار حسن اور محمد ہاشم سمیت دیگر عہدیداران اور معززین نے شرکت کی۔
منڈی بہاؤالدین فلاحی تقریب میں وہیل چیئرز اور راشن کی تقسیم
تقریب کے دوران لائنز کلب انٹرنیشنل کی جانب سے 10 وہیل چیئرز اور 50 راشن بیگز مستحق مریضوں اور نادار افراد میں تقسیم کیے گئے۔
خدمتِ انسانیت کا فروغ
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر چوہدری نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، جبکہ مخیر حضرات اور سماجی تنظیموں کا تعاون اس عمل کو مزید مؤثر بناتا ہے۔
انہوں نے لائنز کلب انٹرنیشنل کی فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات معاشرے میں خدمتِ انسانیت کے جذبے کو فروغ دیتے ہیں اور ضرورت مند افراد کے لیے سہارا بنتے ہیں۔
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔