(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب ڈویژنل بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
پٹرول پمپس معائنہ پھالیہ میں حفاظتی اقدامات، سرکاری نرخوں اور معیار کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ سعید احمد نے تحصیل پھالیہ میں مختلف پٹرول پمپس کا اچانک معائنہ کیا،اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ سعید احمد نے پٹرول پمپس پر آگ بجھانے والے آلات کی موجودگی اور فعالیت، K-Form اور دیگر حفاظتی اقدامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے واضح کیا کہ پٹرول پمپ مالکان حکومتِ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ریٹس کے مطابق ہی پٹرول فروخت کرنے کے پابند ہیں اور صارفین کو مقررہ مقدار اور معیار کے مطابق ایندھن فراہم کرنا ان کی ذمہ داری ہے،سعید احمدنے مزید کہا کہ کسی بھی قسم کی ہیرا پھیری، اوور چارجنگ یا حفاظتی اقدامات میں کوتاہی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور یہ مہم بلا تعطل جاری رہے گی تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سک
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔