وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت “رحمت کارڈ” کا آغاز، بیوگان اور یتیموں کو مالی سہارا 0

وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت “رحمت کارڈ” کا آغاز، بیوگان اور یتیموں کو مالی سہارا

(Publish from Houston Texas USA)

لاہور (محمد منصور ممتاز سے)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت بیوگان اور یتیم بچوں کو مالی سہارا دینے کے لیے رحمت کارڈ پروگرام کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب Maryam Nawaz Sharif کے ویژن کے تحت ریاست ہر مظلوم اور بے سہارا فرد کی حقیقی سرپرست بننے جا رہی ہے۔ پنجاب حکومت نے بیوگان اور یتیم بچوں کی کفالت کے لیے فلاحی منصوبہ “رحمت کارڈ” متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعے مستحق خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔
حکومتی منصوبے کے مطابق مستحق خاندانوں کو ایک لاکھ روپے تک مالی امداد دی جائے گی، جبکہ بیوگان کو 100,000 روپے اور یتیم بچوں کو 25،25 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنی بنیادی ضروریات بہتر انداز میں پوری کر سکیں۔
حکام کے مطابق پنجاب کی بیوگان اور یتیموں کے لیے شروع کیے گئے “رحمت کارڈ” پروگرام کے پہلے مرحلے میں 50 ہزار سے زائد بے آسرا گھرانوں کو مالی سہارا فراہم کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد معاشرے کے کمزور اور ضرورت مند طبقات کو فوری ریلیف دینا اور انہیں معاشی مشکلات سے نکالنے میں مدد دینا ہے۔
پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ اس فلاحی منصوبے کا باقاعدہ آغاز عید کے فوری بعد کیا جائے گا تاکہ مستحق افراد تک بروقت اور مؤثر امداد پہنچائی جا سکے۔ حکومتی حلقوں کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں جن سے معاشرے کے محروم طبقات کی عملی مدد ممکن ہو سکے اور ریاستی سطح پر فلاحی نظام کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں