(Publish from Houston Texas USA)
چمن( سید سردار محمد خوندئی بیوروچیف )
نئے سال 2026 داخلہ مہم کے سلسلے میں منگل کے روز یہاں ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔ پریس کانفرنس میں ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالقدوس خان اچکزئی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل سید عظمی گیلانی یونیسف کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر جمیل خان کاکڑ۔ جی ٹی اے کے ضلعی صدر حاجی دولت خان اچکزئی۔ ڈپٹی مئیر مطیع اللہ خان اچکزئی۔ ممتاز ماہر تعلیم سابق پرنسپل تاج وطن دوست اور دیگر آفسران عمائدین منتخب نمائندے بھی موجود تھے۔ پریس کانفرنس کے دوران ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے کہا کہ ضلع میں بچوں بچیوں کی اسکولوں میں داخل مہم یکم مارچ سے شروع کیے اس پریس کانفرنس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ہم والدین سے اپیل کرتے ہیں کہ بلوچستان حکومت کی اولین ترجیحات میں تعلیمی اداروں کی بہتری شامل ہیں والدین بچوں بچیوں کو اسکولوں میں لازمی داخل کراوئیں تاکہ ہمارے مستقبل روشن اور محفوظ رہے علم کے بغیر کامیابی کا کوئی دوسرا راستہ نہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں جو ٹارگٹ دیا گیا ہے وہ ان شاءاللہ پورہ کرینگے والدین اساتذہ کرام سے تعاون کریں یہ ادارے ہی ہماری اصل سرمایہ ہے ۔ ضلع چمن میں اسکولوں سے باہر بچوں کی تعداد میں نمایاں کمی لانا اور شرحِ خواندگی میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے تحت چار ہزار سے زائد بچوں کو اسکولوں میں داخل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاکہ ہر بچے کو تعلیم کے قومی دھارے میں شامل کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ داخلہ مہم بھرپور انداز میں جاری ہے، جبکہ سرکاری اسکولوں میں داخل ہونے والے طلبہ کو مفت درسی کتب کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ شجرکاری مہم کا بھی آغاز کیا جائے گا تاکہ طلبہ میں ماحولیاتی شعور کو فروغ دیا جا سکے اور تعلیمی اداروں کو سرسبز بنایا جائے۔
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔