آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے طوفانی بارشوں میں خدمات انجام دینے والے ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کے 43 جوانوں اور افسران کو لاکھوں روپے کے انعامات سے نوازا 0

آئی جی جیل پنجاب نے طوفانی بارشوں میں خدمات انجام دینے والے ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کے 43 افسران اور جوانوں کو لاکھوں روپے کے انعامات دیے

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے طوفانی بارشوں میں خدمات انجام دینے والے ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کے 43 جوانوں اور افسران کو لاکھوں روپے کے انعامات سے نوازا

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے سال 2025 میں طوفانی بارشوں کے دوران شاندار خدمات سر انجام دینے والے سپرنٹنڈنٹ جیل حق نواز سمیت ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کے 43 جوانوں اور افسران پر انعامات کی بارش کر دی ۔جیل ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ،ڈسٹرکٹ جیل میں آئی جی جیل میاں فاروق نزیر زندہ باد کے نعرے گونج اٹھے۔سال 2025 جولائی میں ہونے والی طوفانی بارشوں سے جیل کی حفاظتی دیواریں گرنے سے ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین میں شہر کا بارشی پانی چار سے پانچ فٹ تک جمع ہو گیا تھا ۔جیل نشیبی جگہ پر ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی قیدیوں کی بیرکوں تک پہنچ گیا، بارش سے پیدا ہونے والی سنگین صورت حال کی اطلاع فوری طور سپرنٹنڈنٹ جیل حق نواز نے اعلی جیل حکام کو دی جس پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر اور ڈی آئی جی جیل رانا عبدالرؤف اسی رات کو ہی ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین پہنچ گئے تھے ،سینئر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین حق نواز نے ڈسٹرکٹ بیورو چیف سماء لاہور و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ طوفانی باشوں کے نتیجے میں جیل کے احاطہ اور قیدیوں کی بیرکوں میں بارش کا پانی کھڑا ہونے اور مزید باشوں کے امکان کے پیش نظر اسی رات آئی جی جیل میاں فاروق نزیر کی نگرانی میں 850 کے قریب جیل اسیران کو سخت سیکورٹی میں لاہور اور حافظ آباد کی جیلوں میں شفٹ کرنے کا کام شروع کر دیا گیا۔24 گھنٹے تک لگا تار جاری رہنے والےاس ہنگامی تھکا دینے والے آپریشن میں ڈسٹرکٹ جیل کے 43 جوانوں اور افسران نے حصہ لیا اور تمام قیدیوں کوبحفاظت حافظ آباد اور لاہور کی جیلوں میں بسوں کے ذریعے منتقل کر دیا۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کے جوانوں اور افسران کی حوصلہ افزائی کے لئے ان پر لاکھوں روپے انعامات کی بارش کر دی ہے،انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر نے جیل کے افسران اور جوانوں کی خوب حوصلہ افزائی کی ہے اور ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کے سینیر سپرنٹنڈنٹ حق نواز کو 75 ہزار، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل ایگزیکٹو شیخ محمد عارف نثار کو 40 ہزار ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل ڈویلپمنٹ شہزاد اسلم ججہ کو40 ہزار،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل جوڈیشل مصعب بلال گوندل کو 40 ہزار سمیت جیل کے دیگر 43 جوانوں اور افسران کو 10 دس ہزار روپے انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا ہے ،آئی جی جیل پنجاب میاں فاروق نزیر کی جانب سے لاکھوں روپے کے انعامات ملنے پر جیل ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ جیل کے جوانوں نے انعامات ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور آئی جی جیل زندہ باد ، سپرنٹنڈنٹ جیل زندہ باد کے نعرے لگائے

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں