عیدالفطر پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس 0

ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر چوہدری کی زیر صدارت عیدالفطر سیکیورٹی اجلاس، فول پروف انتظامات کا جائزہ

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

ضلع کونسل ہال میں ڈسٹرکٹ پیس کمیٹی کا اجلاس، رمضان المبارک میں قیام امن کیلئے جامع سیکیورٹی پلان اور مساجد میں سخت حفاظتی اقدامات کی ہدایات۔

ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر چوہدری کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پیس کمیٹی منڈی بہاؤالدین کا عیدالفطر پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجہ حیدر عباس، ایس پی انویسٹیگیشن منڈی بہاؤالدین عبدالمجید چوہدری ،ضلعی افسران، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان، ممتاز علمائے کرام، امام مساجد، انجمن تاجران کے نمائندگان اور امن کمیٹی کےاراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ضلع بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سکیورٹی پلان پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر چوہدری کا بیورو چیف سماء لاہور راجہ محمد ایوب سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قیام امن اجتماعی ذمہ داری ہے، ماہ رمضان المبارک میں ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور حساس اداروں نے مل کر جامع سکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے اور تمام ادارے ہمہ وقت متحرک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے امام مساجد کو ہدایت کی کہ رضاکاروں کی لسٹ ضلعی انتظامیہ کو فراہم کی جائے اور ان رضاکاروں کی پولیس کی مدد سے باقاعدہ ٹریننگ کرائی جائے تا کہ وہ نمازوں اور تراویح کے اوقات میں مساجد کے گیٹ پر بہترین ڈیوٹیاں سر انجام دیں۔ مساجد کے باہر مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔تلاشی کیلئے میٹل ڈیٹیکٹر کا استعمال لازمی کیا جائے۔ اجلاس میں علمائے کرام اور امن کمیٹی کے ممبران نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں