کمشنر-گوجرانوالہ 0

کمشنر گوجرانوالہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاؤالدین کا دورہ، طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاؤالدین کا دورہ، مریضوں کو مفت ادویات اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرعوام الناس کو صحت عامہ کی سہولتوں کا جائزہ لینے کے لئے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منڈی بہاؤالدین کا دورہ کیا۔ کمشنر گوجرانوالہ نے ہسپتال میں ایمرجنسی، ریسپشن، پرچی کاؤنٹر، او پی ڈی، لیبارٹری، فارمیسی، میڈیسن سٹاک، سمیت مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا بھی بغور جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر، اسسٹنٹ کمشنر لیفٹیننٹ اسفند یار، سینئر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالق داد چوہدری نسوآنہ نے انھیں ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی بہترین سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ کمشنر گوجرانوالہ نے مریضوں کے عزیز و اقارب سے خیریت دریافت کرتے ہوہے طبی عملہ کے رویہ، ادویات کی فراہمی اور دیگر طبی سہولیات کے بارے میں استفسار کیا اور ہسپتال کے عملہ کے برتاؤ اور مہیا کی جانے والی سہولتوں پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر کمشنر سید نوید حیدر کا کہنا تھا کہ حکومت نے مریضوں کو مفت ادویات اور علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لئے اربوں روپے مختص کر رکھے ہیں اس سلسلہ میں مریضوں کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی ہر گز نہیں ہونی چائیے ۔اس موقع پر کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاؤالدین میں شاندار صفائی ستھرائی اور مریضوں کو ادویات کی مفت فراہمی کو یقینی بنانے پر سینئر سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاؤالدین ڈاکٹر خالق داد چوہدری نسوآنہ کو ویلڈن شاباش دی اور ان کے کام کی تعریف کی ۔

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں