چمن میں دھماکہ 7 بچے جاں بحق 0

چمن میں دھماکہ 7 بچے جاں بحق اور خواتین سمیت 8 زخمی ہوگئے

(Publish from Houston Texas USA)

چمن( سید سردار محمد خوندئی بیوروچیف )

تورپل میں افطاری سے قبل سلنڈر دھماکہ، کمرہ منہدم، زخمیوں کو سول ہسپتال چمن منتقل کر دیا گیا۔

چمن کے نواحی علاقے تورپل کے قریب ایک رہائشی مکان میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں افسوسناک سانحہ پیش آیا دھماکے سے گھر کا کمرہ مکمل طور پر منہدم ہوگئی جس کے باعث ملبے تلے دب کر 7 بچے جاں بحق ہوگئے ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق یہ بچے ایک گھر سے افطاری کے لیے روزانہ کی بنیاد پر لسی لینے کیلیے جمع ہوتے ہیں لیکن بد قسمتی سے آٹھویں رمضان المبارک کے افطاری کے وقت سے پہلے یہ سلنڈر دھماکہ ہوگیا
ہسپتال ذرائع کے مطابق واقعے میں 4 خواتین اور 6 سے زائد بچے زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال چمن منتقل کر دیا گیا ہے ۔

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں