(Publish from Houston Texas USA)
چمن( سید سردار محمد خوندئی بیوروچیف )
ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے میٹرک امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور نقل کی روک تھام اور سیکیورٹی کے سخت اقدامات جاری کیے۔
ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے گزشتہ روز چمن میں جاری میٹرک کے امتحانات کا تفصیلی دورہ کیا انہوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سیکنڈری سکول چمن ، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول چمن اور جمال ناصر شھید گراؤنڈ ہال اور امتحانی سنٹرز کا تفصیلی جائزہ لیا اس دوران انہوں نے امتحانی سپرٹنڈنٹ اور عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نقل کی روک تھام کو یقینی بنائیں اور دوران امتحان امتحانی احاطے میں کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو نہ چھوڑا جائے انہوں نے امتحانی ہالز میں طلباء و طالبات کے پیپرز حل کرنے کا بھی جائزہ لیا اور تمام امتحانی مراکز میں پانی باتھ رومز اور دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے امتحانی عملے کو نقل کی روکھ تھام ہر ہال میں یقینی بنانے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ نقل کی روکھ تھام سے طلباء و طالبات میں اپنے پڑھائی پر دھیان دینے کی رجحان پیدا ہو جائے گی اور وہ پڑھائی پر یکسوئی کے ساتھ عمل پیرا ہوں گے انہوں نے کہا کہ ہمیں محنتی اور پڑھے لکھے اور قابلِ سٹوڈنٹس کی ضرورت ہے اس دوران ڈی سی چمن نے امتحانی مراکز پر تعینات سیکیورٹی افسر اور عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات کے دوران امتحانی احاطے میں غیر متعلقہ اشخاص کو نزدیک نہ آنے دیں تاکہ امن و امان کی غیر یقینی صورتحال پیدا نہ ہوں
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔