(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت سٹی ہسپتال میں طبی سہولیات اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر عوامی صحت کے تحفظ کے لیے مسلسل متحرک،ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے سٹی ہسپتال کا دورہ کیا اور مختلف وارڈز، ایمرجنسی، نرسری، ریسیپشن کاونٹر، حاضری، سکیورٹی، اور صفائی ستھرائی کے مجموعی انتظامات سمیت ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور ان کے عزیز و اقارب سے خیریت دریافت کرتے ہوئے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں بھی دریافت کیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر چوہدری کا بیورو چیف سماء راجہ محمد ایوب سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو محفوظ اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔