پنجاب کانسٹیبلری کے بہادر شہید کانسٹیبل مدثرحسین سکنہ ضلع چکوال کو خراجِ عقیدت 0

پنجاب کانسٹیبلری کا شہید کانسٹیبل مدثر حسین کو خراجِ عقیدت

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

روات بٹالین کی جانب سے ضلع چکوال میں شہید کی قبر پر حاضری، سلامی اور فاتحہ خوانی

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن، آئی جی پولیس پنجاب عبدالکریم، کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری اور ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری کے احکامات کی روشنی میں پنجاب کانسٹیبلری بٹالین ٹو روات کی جانب سے پنجاب کانسٹیبلری کے بہادر شہید کانسٹیبل مدثرحسین سکنہ ضلع چکوال کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کی قبر پر پھول رکھے گئے اور سلامی دی گئی، مدثر حسین ولد ملازم حسین سکنہ روپوال ضلع چکوال عارضی ڈیوٹی پر ضلع سرگودھا میں جو کہ دوران ناکہ بندی جرات و بہادری کے ساتھ ڈاکوؤں کا تعاقب کرتے ہوئے ماتھے پر فائر لگنے سے موقع پر شہادت کے درجے پر فائز ہو گیا، بٹالین کمانڈر پنجاب کانسٹیبلری روات راولپنڈی ایس ایس پی حافظ عطاءالرحمٰن( پی ایس پی )کے احکامات پر بٹالین 02 روات سے انسپکٹراعجاز شاہ نے دیگر سٹاف کیساتھ شہید کی قبر پر حاضری دی پھول نچھاور کئے۔اس موقع پر ضلع چکوال پولیس کی جانب سے سلامی گارد اور متعلقہ ایس ایچ او تھانہ نیلا ہمراہ سٹاف بھی موجود تھے۔پولیس کے افسران اور جوانوں نے شہید کی قبر پر سلامی دی، پھول رکھے، شہید کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی اور شہید کی عظیم قربانی کو شاندارانداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا، پنجاب کانسٹیبلری بٹالین 02، روات راولپنڈی کے افسران نے شہید کی پیشہ ورانہ خدمات، بہادری اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں پنجاب پولیس اور پنجاب کانسٹیبلری کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ پولیس شہداء محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر فخر اورمان ہیں انھیں جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے ۔ اس موقع پر پولیس افسران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کے مشن کو ہر صورت جاری رکھا جائے گا اور امن و امان کے قیام کے لیے پوری قوت سے فرائض سرانجام دئیے جائیں گے۔آخر میں شہید کے لواحقین سے ملاقات کرکے ان سے دلی ہمدردی اور بٹالین کمانڈر روات کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں