(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر چوہدری نے نئی پھل و سبزی منڈی منڈی بہاؤالدین کا دورہ کر کے بولی کے عمل، معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین عدیل حیدر چوہدری نے علی الصبح نئی پھل وسبزی منڈی منڈی بہاؤالدین کا دورہ کر کے سبزیوں اور پھلوں کی بولی کے عمل کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر چوہدری نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجہ حیدر عباس اور سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی جاوید شاہ کے ہمراہ سبزی منڈی میں مختلف سٹالز،دکانوں اورصفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔منڈی میں سبزیوں وپھلوں کے معیار اورسٹاک کو چیک کیا اور اپنی نگرانی میں بولی کروائی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر چوہدری کا بیورو چیف روزنامہ سماء لاہور و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ منڈی سے مارکیٹ تک سبزی و پھل کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔علی الصبح منڈی میں نیلامی کے عمل کے جائزے کا بنیادی مقصد مارکیٹ میں سستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی ہے
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔