(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
نگہبان رمضان بازاروں میں سخت سکیورٹی اور قیمتوں کی مسلسل نگرانی کا فیصلہ
ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر چوہدری اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید عبد الرحیم شیرازی نے نگہبان رمضان بازار منڈی بہاؤالدین کا مشترکہ طوفانی دورہ کیا،انھوں نے سکیورٹی انتظامات اور اشیائے خوردونوش کی دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف سٹالز پر آٹا، چینی، دالوں، سبزیوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور معیار کو چیک کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر چوہدری کا ڈسٹرکٹ بیورو چیف سماء لاہور و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کو معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید عبد الرحیم شیرازی نے بازاروں میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر موثر اور جامع سکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بازاروں میں رش کے پیش نظر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ خریداروں کو محفوظ اور پُرسکون ماحول میسر آ سکے۔ شہریوں نےرمضان المبارک کے دوران بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔