(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ماہ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو ایک ہی جگہ پر پھل سبزیاں، کریانہ، گوشت سمیت دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء کی سستے داموں فراہمی کیلئے رمضان سہولت بازار کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین عدیل حیدر چوہدری نے اسسٹنٹ کمشنر لیفٹیننٹ اسفند یار کے ہمراہ رمضان سہولت بازار کا دورہ کیا اور تمام انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور مختلف سٹالز پر اشیائے خوردونوش کے معیار، قیمتوں اور دستیابی کا معائنہ بھی کیا،ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں عوام الناس کو آٹا، چینی، گھی، دالیں، سبزیاں اور دیگر اشیائے ضروریہ مقررہ سرکاری نرخوں پر وافر مقدار میں فراہم کی جائیں تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا بیورو چیف سماء لاہور و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے متحرک ہے اور رمضان سہولت بازار کا مقصد عام آدمی کو معیاری اشیاء مناسب قیمت پر مہیا کرنا ہے۔
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔