اسسٹنٹ کمشنر ملکوال محترمہ غزالہ یاسین چدھڑ 0

تحصیل ملکوال میں سڑکوں و نالیوں کی مرمت و تعمیر کے کام زور وشور سے جاری، ڈپٹی کمشنر و اسسٹنٹ کمشنر کے احکامات پر معیار کو یقینی بنایا گیا

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین اور اسسٹنٹ کمشنر ملکوال کے احکامات پر شہر بھر میں ترقیاتی کام تیز رفتاری سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین عدیل حیدر چوہدری کی خصوصی ہدایت پر تحصیل ملکوال شہر کی سڑکوں گلیوں نالیوں اور دیگر تعمیرو ترقی کے کام زور وشور سے جاری ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر ملکوال محترمہ غزالہ یاسین چدھڑ کے خصوصی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ملکوال مزمل محمود شیخ نے سب انجینئر بلدیہ ارشد محمود کو احکامات جاری کرتے ہوئے شہر کے گلی محلوں کی ٹوٹی پھوٹی گلیوں نالیوں کے علاوہ بڑے نالوں کی تعمیر ومرمت کے کام شروع کر وادئیے ہیں اس سلسلے میں محلہ راجگان گلی راجہ نثار والی پارک روڈ اور محلہ کوٹلی گیلانی چوک کے بڑے نالوں کی صفائی ستھرائی اور تعمیر ومرمت کے کام تیزی سے جاری ہیں سب انجینئر ارشد محمود نے دوران گفتگو صحافیوں کو بتایا کہ شہر میں تمام تعمیراتی کام میرے زیر نگرانی جاری ہیں جن میں اول اینٹ اعلی کوالٹی کی ریت اور سیمنٹ بہترین میٹریل استعمال کیا جا رہا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر ملکوال محترمہ غزالہ یسین چدھڑ کے واضح احکامات ہیں کہ میٹریل کی کوالٹی پر کسی قسم کا کوئی کمپرومائز ہر گز نہیں کیا جائے گا محلہ راجگان محلہ کوٹلی کلاں گیلانی چوک کے مکینوں کے علاوہ شہر کی مختلف سماجی تنظیموں سول سوسائٹی کے نمائندوں نے اسسٹنٹ کمشنر میڈم غزالہ یسین چدھڑ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے مزمل محمود شیخ اور سب انجینئر ارشد محمود کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے انکے اسطرح کام کرنے کو سراہا ہے ۔

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں