(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
ڈی پی سید عبدالرحیم شیرازی اور ایس پی انویسٹی گیشن منڈی بہاؤالدین عبدالمجید چوہدری کی کمانڈر شپ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف صدر سرکل پولیس منڈی بہاؤالدین سید حسنات حسین شاہ کی زیر قیادت ڈسٹرکٹ پولیس کے زیر اہتمام انتہا پسندی کے خلاف عالمی دن کے موقع پر ایک بھرپور آگاہی واک کا اہتمام کیا،واک میں ڈی ایس سید صدر سیدحسنات حسین شاہ، فاؤنڈر چئیرمین و بانی صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید محمد حیدر رضا نقوی ،صدر مرکزی انجمن تاجران و دکانداران معیز اللہ دیوان ، صدر مرکزی انجمن تاجران دیوان اسد ادریس قریشی ، ڈسٹرکٹ بیورو چیف سماء لاہور و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب، ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر سلیم بخش تارڑ صدر مرکزی انجمن تاجران مرزا عبدالمجید، سینئر محرر تھانہ سٹی حوالدار خرم شہزاد جٹ ، سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و اساتذہ، سول سوسائٹی،اوورسیز پاکستانیوں، انجمن تاجران، چیمبر آف کامرس کے نمائندگان اور ڈسٹرکٹ پولیس کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امن، رواداری اور قومی یکجہتی کے پیغامات درج تھے،اس واک کا مقصد دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف واضح پیغام دینا تھا کہ پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی بھی قسم کی شدت پسندی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،واک کے شرکاء نے پاک فوج، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنےوالےاداروں کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔ واک کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں،ڈسٹرکٹ پولیس منڈی بہاءالدین عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قیامِ امن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے اور ہر قسم کی انتہا پسندی کے خلاف مؤثر اقدامات جاری رکھے گی۔
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔
