(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت اجلاس میں منڈی بہاؤالدین کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، پیرا فورس اسٹیشنز اور وارڈ 5 کی بیوٹیفکیشن کی منظوری
کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع منڈی بہاؤالدین سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،ویڈیو لنک اجلاس میں ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین عدیل حیدر چوہدری ،ایڈیشل ڈپٹی کمشنر جنرل راجہ حیدر عباس،اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین لیفٹینٹ (ر)اسفند یار،ایم ڈی واسا احمد علی چوہدری،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی منڈی بہاؤالدین رضوان بشیر آغا،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مبشر الحسن سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور جاری و مجوزہ منصوبوں پر بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران ضلع منڈی بہاءالدین کی تینوں تحصیلوں میں پیرا فورس کے تین اسٹیشن بلڈنگز کی منظوری دے دی گئی، جو عوام کے تحفظ اور امن و امان کی بہتری کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ شہر کے وارڈ نمبر 5 کی مکمل بیوٹیفکیشن کی بھی منظوری دی گئی، جس کے تحت علاقے کی خوبصورتی، انفراسٹرکچر اور عوامی سہولیات میں نمایاں بہتری لائی جائے گی۔ ان تمام منصوبوں کی مجموعی لاگت تقریباً 38 کروڑ روپے ہے۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کو شفافیت اور معیار کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے گا تاکہ عوام کو جلد از جلد ان کے ثمرات میسر آ سکیں۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے کے ساتھ کام کریں اور منصوبوں کی پیش رفت کو یقینی بنائیں، تاکہ ضلع منڈی بہاءالدین میں ترقی اور خوشحالی کا سفر مزید تیز ہو سکے
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔
