(Publish from Houston Texas USA)
اسلامی تعلیمات معاشرتی اصلاح کی بنیاد، دینی علم ہر مسلمان کے لیے ضروری قرار
(محمد منصور ممتاز لاہورسے)
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ اسلامی تعلیمات سے اخلاقیات کادرس ملتاہے۔دینی تعلیم بقدر ضرورت حاصل کرناہرمردوعورت پرفرض ہے۔دینی تعلیم انسان کی اخلاقی،معاشرتی اورمعاشی ضروریات پورا کرتی ہے۔طلہ اکیڈمی مراشیس کی دینی خدمات قابل ستائش ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے دارالعلوم نعیمیہ لاہور کے سابق متعلم مولانا پیر امام حسین لاکھیا کی زیرنگرانی خدمات دین سرانجام دینے والی طہ اکیڈمی کے پہلے جلسہ تقسیم اسناد ودستاربندی کے موقع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔آپ نے سینکڑوں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہاکہ اسلام اخلاقیات کادرس دیتاہے۔مراشیس میں مسلمان کمیونٹی کا مراشیس کی تجارت اورترقی میں اہم کردار ہے۔مسلمان اخلاقیات اورتبلیغ کے ذریعے اپنی تعداد میں اضافہ کرسکتے ہیں۔دینی تعلیم بقدر ضرورت حاصل کرناہرمردوعورت پرفرض ہے یہ تعلیم انسان کی اخلاقی،معاشرتی اورمعاشی ہرقسم کے میدان میں رہنمائی کرتی ہے۔طلہ اکیڈمی کی تعلیمی کارکردگی پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ جامعہ نعیمیہ کے تعلیمی سفرکاتسلسل ہے۔اس اکیڈمی کاجامعہ نعیمیہ سے الحاق کیا جاتا ہے اور6سال کی تعلیم کے بعددورہ حدیث کرنے کیلئے طہ اکیڈمی کے طلبہ کوداخلہ دیا جائے گا۔اس موقع پر25ائمہ کرام کی 2سالہ تعلیم وتربیت کے بعدکامیاب ہونے پردستار بندی کی گئی اوراسناد دی گئیں۔تقریب میں مولانا امام حسین،مولانا شمیم خدادین،مولانا اظہرقادری اور مفتی غلام قادری صدیقی نے بھی خطاب کیا۔
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔
