(Publish from Houston Texas USA)
چمن( سید سردار محمد خوندئی بیوروچیف )
ضلع چمن کے 80 غیر فعال اسکول کو فعال کردیا گیا ہے عنقریب 2 سو بستروں پر مشتمل ہسپتال کا آغاز کیا جائے گا اسی طرح
اس سلسلے میں گورنمنٹ شہید ایمل خان ایڈوکیٹ ڈگری کالج چمن اور گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول چمن کو ہر حوالے سے فعال بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں، جسمیں امتحانی ہالز کی تزئین و آرائش شامل ہیں۔ ان منصوبوں کا بنیادی مقصد تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم طلبہ و طالبات کو امتحانات، مختلف تقریبات اور حصولِ علم کے مراحل کے دوران ایک بہتر، خوشگوار اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے۔
ان خیالات کا اظہار اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ر عبدالخالق اچکزئی نے گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول چمن میں امتحانی ہال کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
تقریب میں ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فدا محمد بلوچ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالقدوس خان اچکزئی، پاکستان مسلم لیگنکےضلعیصدرحاجیعطاءاللہخاناچکزئی ، پرنسپل حاجی غلام سرور اچکزئی، اسکول انتظامیہ، محکمہ تعلیم کے افسران اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے معیاری تعلیم کے فروغ میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اچھی صحت اور معیاری تعلیم ہر بچے اور بچی کا بنیادی حق ہے، جس کی فراہمی کے لیے صوبائی حکومت سنجیدہ اور عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
بی ایس ڈی آئی منصوبے کے تحت امتحانی ہال کی تزئین و آرائش کے بعد باضابطہ افتتاح اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی نے کیا۔
تقریب کے اختتام پر بہتر انتظامی کارکردگی کی بنیاد پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی، جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالقدوس اچکزئی نے محکمہ تعلیم کی طرف سے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری بین الاقوامی خبریں دیکھیں۔
