بلوچ اور پشتون اقوام 0

بلوچ اور پشتون اقوام کے وسائل کا استحصال کسی صورت قابل قبول نہیں۔ اصغر خان اچکزئی

(Publish from Houston Texas USA)

چمن(سید سردار محمد خوندئی بیوروچیف)

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے چمن پریس کلب باچاخان ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8فروری 2024 کو زر اور زور کی بنیاد پر جس بھیانک اور بہیمانہ طریقے سے عوامی رائے کو نیلام اور بلڈوز کیا گیا اس کے نتیجے میں ملک بھر اور تمام وحدتوں میں بیڈ گورننس بدامنی دہشت گردی طول وعرض سے ہوتا ہوا اسلام آباد کے دروازے پر دستک آ دینے لگی ہے حکومت اور اپوزیشن دونوں ہائبرڈ اور کمپرومائزڈ ہے ریاست کو پشتون اور بلوچ اقوام سے نہیں پشتون بلوچ وطن میں مدفن وسائل سے سروکار ہے جسے لوٹنے کیلئے دہشت گردی مسلط کی گئی ہے پشتون بلوچ دشمن پالیسیوں کو فوری طور پر ترک نہ کیا گیا تواس کی تمام تر ذمہ داری حکمران اشرافیہ پر عائد ہوگی پشتون بلوچ دو برادر اقوام ہے جب یہ ایک ساتھ تھے تو بالادست اشرافیہ اس طرح کے گھناؤنے عملیات سر انجام نہیں دے پاتی ہماری عدم اتفاق حکمرانوں کی قوت بنی ہے عوامی نیشنل پارٹی اور اس کی قیادت دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف ہے دہشت گردی چاہیے فرد گروہ قوم یا ریاست کی جانب سے ہی کیوں نہ ہو پشتون قوم اپنے آئینی اور جمہوری حقوق سے کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہوگی اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے پرامن اور جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی ملکی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بوگس پارلیمنٹ کے ذریعے ملک کو مؤثر انداز میں نہیں چلایا جا سکتا 8 فروری2024 کو ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس روز جمہوریت اور آئین کو پامال کیا گیا عوامی مینڈیٹ چرایا گیا اور ایک ایسی پارلیمنٹ قائم کی گئی جو حقیقی معنوں میں عوام کی نمائندہ نہیں پارلیمنٹ سے کیے جانے والے فیصلے 25 کروڑ عوام پر جبر کے مترادف ہیں ایک سوال کے جواب میں اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ بلوچ اور پشتون علاقوں کے قدرتی وسائل کا استحصال کیا جا رہا ہے جبکہ مقامی آبادی کو ان کے جائز حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اختلافِ رائے کو دبانے کے لیے نت نئے قوانین متعارف کرائے جا رہے ہیں تاکہ حق کی آواز بلند کرنے والوں کو خاموش کرایا جا سکےانہوں نے معاشی ناہمواریوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی ملک میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں واضح فرق انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے جو افراد اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھاتے ہیں انہیں گرفتار کیا جاتا ہے اور مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے ہراساں کیا جاتا ہے جو ایک جمہوری معاشرے کے شایانِ شان نہیں انہوں نے بتایا کہ آج ان کی جماعت کا ایک بڑا جلسہ منعقد ہونا تھا تاہم اسےمنسوخ کر دیا گیا عوامی نیشنل پارٹی کا فراڈ انتخابات کے حوالے سے واضح اور دوٹوک مؤقف موجود ہے ان کا کہنا تھا کہ جمہوری قوتوں کے درمیان اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے پریس کانفرنس میں اے این پی کے ضلعی صدر عبدالخالق حقمل جنرل سیکرٹری سمیع اللہ اچکزئی سینئر نائب صدر چیئرمین گل زمان تحصیل سٹی جنرل سیکرٹری محمد علی مدلا سمیت پارٹی کے دیگر رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے اس موقع پر سیاسی کارکنوں کی گرفتاری شیلنگ اور مبینہ تشدد کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے حق اور سچ کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا سیاسی سرگرمیوں پر قدغن لگانے کے بجائے جمہوری روایات کو فروغ دینا ہوگا اور عوام کو پرامن احتجاج کا حق دینا ہوگا سیاسی کارکنوں کو شیڈول فورتھ میں ڈالنا جعلی حکمرانوں کی حواس باختگی کا مظہر ہے

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں