فیصل آباد میں منیر نیازی لٹریری فیسٹیول 0

فیصل آباد میں منیر نیازی لٹریری فیسٹیول کا شاندار انعقادمحفل مشاعر، تھیٹر اور موسیقی کے رنگ میں ڈوبا ایک روزہ ادبی میلہ

(Publish from Houston Texas USA)

(میاں افتخار احمد)

فیصل آباد: پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن کے زیرِ اہتمام ایک روزہ منیر نیازی لٹریری فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں منیر نیازی کی شاعری اور شخصیت کے گرد مختلف ادبی سرگرمیاں منعقد ہوئیں، جن میں محفل مشاعر، تھیٹر، محفل موسیقی اور ادبی گفتگو شامل تھیں، فیسٹیول کا آغاز معروف شاعر اے ایچ عاطف کی صدارت میں منیر نیازی کی زندگی اور شاعری پر گفتگو سے ہوا، اس موقع پر شفقت حسین شفقت، قمر بخاری اور عارف بخاری سمیت دیگر ادبی شخصیات موجود تھیں، محفل مشاعر میں ملک کے نامور شعراء علی زریون، احمد سعید، ڈاکٹر طاہر شہیر، زاہد فخری، سلمان گیلانی، عارف بخاری، ناصر معروف، ماہ نور، اے ایچ عاطف، شہزاد بیگ اور دیگر نے شرکت کی، اس کے علاوہ UBL بینک کے جنرل منیجر حماد سرور، پاسبان گروپ کے چیئرمین میجر (ر) شاہنواز الحسن، ITHM کی سی ای او قرات العین نے بھی فیسٹیول میں شرکت کی اور مختلف سیشنز میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، سماجی موضوعات اور فیسٹیول کے انعقاد پر گفتگو کی، فاسٹ یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے موضوعاتی ڈرامہ ‘شرطیہ مٹھے’ پیش کیا جس کو شائقین نے خوب سراہا، ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد مقبول احمد ملک اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروگرام اسد حیات بھی موجود تھے، جنہوں نے مہمان شعراء اور اداروں کی کاوشوں کو سراہا، ادبی و سماجی شخصیات اور شائقین کی بڑی تعداد نے اس موقع پر فیسٹیول کی پذیرائی کی اور مستقبل میں ایسی ادبی سرگرمیوں کے جاری رہنے کی خواہش کا اظہار کی

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں