پروفیسر طارق جاوید 0

ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول منڈی بہاؤالدین کے ہونہار طلبہ عمر عبداللہ اور علی عبدالرحمن کی شاندار کھیلوں میں کامیابی

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

پرنسپل ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول اینڈ کالج منڈی بہاؤالدین پروفیسر طارق جاوید نے کہا ہے کہ ڈی جے پی ایس گوجرانوالہ ڈویژن کا ایک مثالی تعلیمی ادارہ ہے جہاں اعلی تعلیم یافتہ کوالیفائیڈ ٹیچرز طلباوطالبات کے درخشاں مستقبل کے لئے دن رات کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے سکول ہذا کے پری 9th کے ہونہار طالب علم عمر عبداللہ اور کلاس ففتھ کے ہونہار طالب علم علی عبدالرحمن کو کھیلوں کے مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشن اور بھر پور دلچسپی لینے پر ٹرافی دینے کے موقع پر ڈسٹرکٹ بیورو چیف روزنامہ سماء لاہور و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پرنسپل پروفیسر طارق جاوید کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول اینڈ کالج میں طلباء کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینے کے لئے ہر کلاس کے طالب علموں کو وسیع مواقع مہیا کئے جاتے ہیں جس کی بدولت سکول ہذا کے طالب علم بڑے ذوق اور شوق سے مختلف کھیلوں میں حصہ لیتے ہیں اور مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کر کے اپنے سکول اور ضلع کا نام روشن کرتے ہیں۔ واضع رہے کہ عمر عبداللہ اور علی عبدالرحمان سکول کے ہونہار طالب علم اورسینئر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین حق نواز کے صاحبزادے ہیں۔دونوں طالب علم بھائی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں