(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر چوہدری کی زیر صدارت ضلع منڈی بہاالدین میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے رمضان پیکج 2026 کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجہ حیدر عباس، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین لیفٹیننٹ اسفند یار ،اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ وحید حسن گوندل ،اسسٹنٹ کمشنر ملکوال میڈم غزالہ یاسین چدھڑ، ٹیکنیکل ڈائریکٹر شاہ تاج شوگر ملز لمیٹڈ عبدالوحید قریشی ، جنرل مینجر کین شاہ تاج شوگرملز چوہدری محمود احمد خالد، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز رانا سعید اللہ خان ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اطہر لطیف ،سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی میڈم فریال فخر نعیم ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد قاسم اورنگ زیب سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ، ڈسٹرکٹ بیورو چیف روزنامہ سماء لاہور و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر چوہدری نے رمضان نگہبان کارڈ کی تقسیم، نگہبان رمضان دسترخوان ،رمضان سہولت بازار کے قیام،عوام الناس کو سستے داموں اشیائے ضروریہ (کریانہ، گھی چینی، آٹا، کھجور، سبزیاں، پھل) کی فراہمی اور وافر دستیابی سمیت قیمتوں میں استحکام اور معیار کو یقینی بنانے کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے ضلع بھر میں کل 24 نگہبان رمضان دسترخوان لگائے جائیں گے، جہاں مستحقین وزیراعلی پنجاب کے مہمان ہوں گے۔ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ لائیوسٹاک، فوڈ، ایگریکلچر، مارکیٹ کمیٹی اور اسسٹنٹ کمشنرز تاجروں کے ساتھ اجلاس منعقد کریں اور رمضان سہولت بازار اور سٹالز کے حوالے سے قبل از وقت انتظامات مکمل کریں
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔
