امن فورس کمیٹی 0

قومی امن فورس کمیٹی کے چیئرمین مظہر سخاوت وٹو کی راؤ عبدالکریم کو نئے آئی جی پنجاب مقرر ہونے پر مبارکباد

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

قومی امن فورس کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کے مرکزی چیئرمین مظہر سخاوت وٹو نے راؤ عبدالکریم کو پنجاب کا نیا انسپکٹر جنرل آف پولیس مقرر ہونے پر دلی خوش آمدید اور مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے بیان میں مرکزی چیئرمین مظہر سخاوت وٹو نے کہا کہ راؤ عبدالکریم ایک سینئر، باصلاحیت اور پیشہ ور پولیس افسر ہیں، جن کا وسیع تجربہ اور عوام دوست سوچ پنجاب پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ان کی قیادت میں پنجاب پولیس میں نظم و ضبط، شفافیت اور عوام کے تحفظ کے عمل کو مزید تقویت ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی امن فورس کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان ہمیشہ امن، رواداری اور قانون کی بالادستی کے فروغ کے لیے پنجاب پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔مرکزی چیئرمین نے امید ظاہر کی کہ نئے آئی جی پنجاب قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنائیں گے اور صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے۔آخر میں انہوں نے راؤ عبدالکریم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پنجاب پولیس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں