کنزیومر ایکٹ 0

منڈی بہاؤالدین: کنزیومر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں، 91 برانڈز پر جرمانہ

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاءالدین)

ڈائریکٹر جنرل فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی ہدایت پر ضلع منڈی بہاءالدین میں کنزیومر ایکٹ کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل شہلا مبین کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماہ جنوری میں صارفین کی جانب سے متعدد برانڈز،شاپس، سپر اسٹورز کے خلاف شکایات میں رسید جاری نہ کرنے، واپسی پالیسی، بورڈ/فلیکس نمایاں آویزاں نہ ہونا، وارنٹی/گارنٹی نہ دینا اور ناقص اشیاءکی فروخت پر کاروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں جبکہ جلد لوکل برانڈز کے خلاف بھی کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ مارکیٹوں کے دوروں کے دوران ریٹ لسٹیں اور کنز یومر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 91 برانڈز اورشاپس کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ماہ جنوری میں 60ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ متعدد کو آئندہ کے لیے وارننگز بھی جاری کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا کہنا ہے کہ صارفین کے ساتھ ناروا سلوک رکھنے والے اور خراب اشیاء واپس یا تبدیل نہ کرنے والے دکاندار/برانڈز کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صارفین خریداری کرتے وقت رسید کا تقاضا ضرور کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن شہلا مبین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اسی محنت و لگن سے کام جاری رکھیں اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور آگاہی مہم بھی چلائیں۔

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں