ایف ڈی اے 0

ایف ڈی اے کا رہائشی کالونیوں میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف آپریشن

(Publish from Houston Texas USA)

(میاں افتخار احمد)

فیصل آباد : ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے جس کے تحت ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گلشن کالونی، عوامی کالونی اور گلفشاں کالونی میں چھ رہائشی جائیدادوں کو غیر قانونی طور پر کاروباری مقاصد کے لئے استعمال کرنے پر سربمہر کر دیا جبکہ قانون شکنی پر مالکان کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھجوا دیئے گئے تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اسماء محسن کی زیر نگرانی اسٹیٹ آفیسر انیب اسلم رندھاوا کی سرپرستی میں انسپکٹر اسلم انصاری اور دیگر عملے پر مشتمل ایف ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف رہائشی کالونیوں میں جائیدادوں کی صورتحال کا معائنہ کیا تو گلفشاں کالونی میں رہائشی پلاٹ نمبر 394-A اور A-1، گلشن کالونی میں پلاٹ نمبر 129-A، 261-A اور 39 سے 42 جبکہ عوامی کالونی میں پلاٹ نمبر 173 کو تعلیمی اداروں، کاروباری دفاتر اور دیگر کمرشل سرگرمیوں کے لئے استعمال کیا جا رہا تھا جس پر متعلقہ جائیدادوں کو فوری طور پر سربمہر کر کے مالکان کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھجوا دیئے گئے ایف ڈی اے حکام نے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ رہائشی پلاٹس کو کاروباری مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی باقاعدہ منظوری حاصل کریں اور مقررہ واجبات جمع کرائیں بصورت دیگر مزید خلاف ورزیوں کی صورت میں قصورواروں کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کروائے جا سکتے ہیں

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں