شفیق احمد ڈوگر 0

جی ٹی روڈ کی اسفالٹ کا کام تیزی سے جاری۔ کام کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کو ختم کیا جا سکے۔ ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر۔

(Publish from Houston Texas USA)

(طیّب حبیب خان بیوروچیف ساہیوال ڈویژن)

جی ٹی روڈ کی اسفالٹ کا کام تیزی سے جاری۔ کام کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کو ختم کیا جا سکے۔ ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر نے جی ٹی روڈ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پسپ پروگرام کے تحت جاری سڑک کی اسفالٹ کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کام کے معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کام کے دوران تمام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے گاڑیوں کو متبادل راستوں پر منتقل کیا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں