صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 0

صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال پر مظہر سخاوت وٹو کا اظہارِ رنج

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

مرکزی صدر قومی امن فورس کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان مظہر سخاوت وٹو نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ایک مدبر، بااصول اور دوراندیش سیاست دان تھے۔ آج آزاد جموں و کشمیر کے عوام نے ان کی صورت میں ایک عظیم اور مخلص رہنما کھو دیا ہے، جس کا خلا مدتوں پُر نہیں ہو سکے گا۔مظہر سخاوت وٹو نے کہا کہ مرحوم نے کشمیر کاز اور کشمیری عوام کے حقوق کے لیے بین الاقوامی سطح پر بھارتی مظالم کے خلاف بھرپور اور جرات مندانہ آواز بلند کی۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کشمیری عوام کے لیے خدمات اور کشمیر کاز کے لیے جدوجہد کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین و کشمیری عوام کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں