(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
ڈی آئی جی محمد امین بخاری کا دورہ راولپنڈی، نئی کینٹین کا افتتاح اور پولیس شہداء کو خراجِ
ڈپٹی کمانڈنٹ/ ڈی آئی جی پولیس محمد امین بخاری نے پنجاب کانسٹیبلری روات راولپنڈی کا دورہ کیا۔پی سی روات پہنچنے پر بٹالین کمانڈر ایس ایس پی حافظ عطاءالرحمن نے ڈی آئی جی کا پرتپاک استقبال کیا، انھیں گلاب کے تازہ پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ڈی آئی جی محمد امین بخاری نے بٹالین کمانڈر ایس ایس پی حافظ عطاءالرحمن کے ہمراہ پولیس کے جوانوں اور افسران کے لئے قائم کی گئی نئی کینٹین کا فیتہ کاٹ کر شاندار افتتاح کیا ۔ڈی آئی جی نے سال 2026 کے لئے شروع کی گئی شجر کاری مہم کے تحت پنجاب کانسٹیلری روات میں پودا بھی لگایا، انھوں نے پی سی روات میں یاد گار شہداء پر پھول رکھے اور شہداء کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر ڈی آئی جی محمد امین بخاری کا کہنا تھا کہ ملک اور قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے شہداء محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر اور فخر ہیں اور ان کی قربانیاں لازوال ہیں پولیس شہداء کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے ۔ اس سے قبل جب ڈی آئی جی محمد امین بخاری پی سی روات راولپنڈی پہنچے تو بٹالین کمانڈر ایس ایس پی حافظ عطاءالرحمن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈی آئی جی کا پرتپاک اسقبال کیا اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ڈی آئی جی محمد امین بخاری کے اعزاز میں گارڈ آف آنرز پیش کیا اور سلامی دی ۔
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔
