(Publish from Houston Texas USA)
(میاں افتخار احمد)
الائیڈ ہسپتال II کے دورے میں کمشنر نے 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا، بیڈشیٹس تبدیل کروائیں اور مریضوں کی سہولیات کا معائنہ کیا
فیصل آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کا سرکاری ہسپتالوں کا معائنہ بلا تعطل جاری ہے۔ کمشنر نے الائیڈ ہسپتال II کا اچانک دورہ کیا اور صفائی کی ناقص صورتحال پر پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) کے ٹھیکیدار کو 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا اور وارننگ بھی دی۔ انہوں نے وارڈز میں بیڈشیٹس صاف نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور گندی بیڈشیٹس اپنی موجودگی میں تبدیل کروائیں جبکہ دوبارہ شکایت پر سخت کارروائی کی تنبیہ بھی دی۔
کمشنر نے وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ادویات ہسپتال سے ملنے کی تصدیق کی۔ انہوں نے ہسپتال کی مشینری کے فعال ہونے کا جائزہ لیا اور آگ بجھانے والے آلات کی دستیابی اور فنکشنل ہونے کو بھی چیک کیا۔ کمشنر نے کہا کہ صحت کے شعبے میں مریضوں کو معیاری علاج اور تیز رفتار طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔
