انجینئر عمران خان مانگٹ 0

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 منڈی بہاؤالدین کا بلڈنگ سیفٹی انسپکشن وزٹ

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب ڈسٹرکٹ بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 منڈی بہاؤالدین، انجینئر عمران خان مانگٹ نے بلڈنگ سیفٹی کے حوالے سے ضلع بھر کے تمام پرائیویٹ ہسپتالوں شاپنگ مالوں اور کثیرالمنزلہ عمارات میں اپنی ٹیم کے ہمراہ انسپکشن وزٹ کیا،انسپکشن کے دوران ہسپتال مالکان اور انتظامیہ کو بلڈنگ سیفٹی کے اصولوں سے آگاہ کیا گیا اور انہیں بتایا گیا کہ کس طرح حفاظتی اقدامات کو یقینی بنا کر مریضوں، تیمارداروں اور عملے کی جان و مال کا تحفظ ممکن بنایا جا سکتا ہے،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ہسپتالوں میں فائر سیفٹی آلات، ایمرجنسی انٹری و ایگزٹ، الارم سسٹم، اسموک ڈیٹیکٹر، فرسٹ ایڈ سہولیات اور دیگر حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور واضح ہدایات جاری کیں،ہسپتال مالکان کو تین دن کا نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر تمام حفاظتی انتظامات مکمل کریں، بصورت دیگر قانونی کارروائی، بھاری جرمانہ اور ہسپتال کو سیل بھی کیا جا سکتا ہے،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام سے اپیل ہے کہ محفوظ ماحول کے قیام میں تعاون کریں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری قومی خبریں دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں